پنجاب، 24گھنٹوں میں 489ٹریفک حادثات،407 افرادشدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں میں 489ٹریفک حادثات،407 افرادشدید زخمی

لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 489ٹریفک حادثات میں407 افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیاجبکہ171افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 191 ڈرائیور ،13کم عمرڈرائیور ،301 مسافراور 90 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ89 ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت87متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد52حادثات میں63متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ35 حادثات میں40متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل582متاثر ہونے والوں میں سے462مرد اور120خواتین شامل ہیں۔

ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر 393 موٹر سائیکلز 56 آ ٹو رکشے42موٹر کاریں22 مسافربس11ٹرک، اور71دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی