داتا دربار کے علاقہ سے رات گئے 2 نامعلوم لاشیں برآمد ،پولیس نے نشئی قراردے دیا

داتا دربار کے علاقہ سے رات گئے 2 نامعلوم لاشیں برآمد ،پولیس نے نشئی قراردے ...


لاہور(کرائم سیل) داتا دربار کے علاقہ سے رات گئے 2 نامعلوم لاشیں برآمد ،پولیس نے نشئی قرار دیکر لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کر واتے ہو ئے کاروائی کا آ غا ز کر دیا۔ 45سالہ نامعلوم شخص کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے داتا دربار گیٹ پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا ۔ دوسری 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش بھی داتا دربار مین روڈ سے ملی ہے ۔پولیس نے دونوں لاشیں شناخت نہ ہونے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گئے تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی