ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لاہور(کرائم سیل) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات،کاروں،موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا - بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس بی کی حدود این بلاک فیز ون کے رہا ئشی شہاب حسین کے گھر تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 9لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لے گئے۔ گا رڈن ٹاؤن طارق بلاک کے رہا ئشی جمیل کے گھر سے دو ڈاکوؤں نے پانچ لاکھ مالیت کی نقدی زیورات، غالب مارکیٹ مین مارکیٹ میں واقع میڈیکل سٹور سے دو ڈاکوؤں نے دو لاکھ چالیس ہزار کی نقدی اور مو بائل لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے مغل پو رہ سحر روڈ پر طالب حسین اور اسکی بیوی سے دو لاکھ، لٹن روڈ گندا نالہ کے قریب مظفر اور اسکی فیملی سے سا ڑھے چھے ہزار ،سا ندہ میں عوامی فلیٹ کے قریب محمود احمد اور اس کی فیملی سے 2لاکھ80ہزار، جوہر ٹاؤن سنسانی قبرستان کے قریب سید توحید اکمل بخاری اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ40ہزار ، باغبانپورہ گلی نمبر 2 کے ذوالفقار اور اس کی فیملی سے50ہزارچھین لئے ۔ نواں کوٹ بھلہ سٹاپ میں واقع عرفان احمد کی دکان سے چور 5 لاکھ 80 ہزار مالیت کا کپڑا اور نقدی ڈیفنس سے 419AA کے رہائشی عبدالوحید کے گھر سے 4 لاکھ ، جنوبی چھاؤنی نشاط کالونی کے رہائشی ماجد علی قریشی کے گھر سے 20 لاکھ، لیاقت آباد بہار کالونی نمبر 1 کے رہائشی علی سبحانی کے گھر سے 3 لاکھ 96 ہزار مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ ڈاکوؤں نے گوالمنڈی گرجہ کالونی کے قریب ذوالفقار احمد خان سے 2لاکھ45 ہزار، اسلام پورہ فیض عالم مسجد سنت نگر میں شاہد حسین سے موٹر سائیکل موبائل اور نقدی ، سول لائن باغ جناح کے قریب سرور سے موٹر سائیکل موبائل نقدی، ملت پارک اتحاد کالونی میں عمار شاہد سے ایک لاکھ ، سمن آباد تیسرا گول چکر کے قریب احمد فیاض سے موٹر سائیکل موبائل نقدی، مصطفی ٹاؤن وحدت روڈ عمران فاروق سے 64 ہزار ، ہربنس پورہ چمپن پارک میں عمران شہزاد سے ایک لاکھ 78ہزار کی نقدی اورموبائل فون چھین لئے۔علاوہ ازیں اسلام پورہ سے کانسٹیبل محمد علی ، اکبری گیٹ سے نوید سلیم ، داتا دربار سے وقاص بٹ ، بادامی باغ سے عمر لیاقت ، شفیق آباد سے سمیع اللہ،پرانی انار کلی سے عزیز ، ملت پارک سے حاجی سعید ، اقبال ٹاؤن سے بلاول ، سمن آباد سے عمران، ساندہ سے طاہر، مصطفےٰ ٹاؤن سے سجاد ، فیکٹری ایریا سے علی حسن، مناواں سے وقار، فیکٹری ایریا سے ظفر، کوٹ لکھپت سے غلام رسول اور عمران ، غالب مارکیٹ سے وسیم کی موٹرسائیکلیں جبکہ پرانی انار کلی سے نازلی ، ریس کورس سے مبشر، وحدت کالونی سے اویس، اقبال ٹاؤن سے ریاض، سبزہ زار سے حنیف ، ستوکتلہ سے آفتاب، ڈیفنس بی سے سہیل، جنوبی چھاؤنی سے شیر احمد ، ماڈل ٹاؤن سے زاہد اقبال، گارڈن ٹاؤن سے یوسف ، فیصل ٹاؤن سے رفیع کی گاڑیاں اور کاہنہ سے دیہی مرکز ہسپتال کی ایمبولینس چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی