شاد باغ سنگدل شخص نے زہر دیکر حاملہ بیوی کو ہلاک کر دیا ملزم فرار

شاد باغ سنگدل شخص نے زہر دیکر حاملہ بیوی کو ہلاک کر دیا ملزم فرار

  

لاہور(ملک خیام رفیق) شاد باغ کے علاقہ میں سنگدل شوہر نے حاملہ بیوی کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا ،پولیس نے لا ش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر وادی ،پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کے بھائی اور والد کو گرفتار کر لیا ۔مقتولہ نے ملزم کے ساتھ لو میرج کی تھی اور ملزم کی مقتول کے ساتھ دوسری شادی تھی ۔تفصیلا ت کے مطابق شاد با غ کے علا قہ بھگت پورہ کی رہا ئشی کومل نے ایک سال قبل محلہ دار عمران سے لو میرج کی تھی جبکہ ملزم نے اس سے قبل بھی زاہدہ نامی خاتون سے شادی کر رکھی تھی جس سے اس کی کو ئی اولاد نہیں تھی ۔ شوہر کے ساتھ لڑائی ہو نے کی وجہ سے کومل چند ماہ سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھی ۔گزشتہ روز ملزم اپنے گھر سے کھانالے کر آیااور کومل کو صلح کے بہانے زہریلا کھانا کھلا کر فرار ہو گیا ۔کھانے سے کومل کی حالت غیر ہو گئی ،اس کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال لا یا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکی۔ مقتولہ نے مر نے سے قبل بتا یا کہ اس کے شوہر عمران نے اسے زہر دیا ہے۔مقتولہ کی بہن اقراء ،کزن نگہت شیرازی،بہنوئی شہزاد اوربھائی عمران نے روزنامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہما رے ساتھ سخت زیادتی ہو ئی ہے، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -