جوہر ٹاؤن تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر 40 سالہ شخص کو کچل ڈالا ایک شخص کی پر اثر ہلاکت

جوہر ٹاؤن تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر 40 سالہ شخص کو کچل ڈالا ایک شخص کی پر اثر ...

  

لاہور(کرائم سیل )جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر 40سالہ نامعلوم شخص کو کچل ڈالاجبکہ مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں 45سالہ شخص پراسرارطورپرہلاک ہوگیا،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر دونوں نعشوں کو مردہ خانے میں جمع کروادیا ۔بتایا گیا ہے کہ شاہ دی کھوئی کے قریب نامعلوم شخص سڑک کراس کررہا تھا کہ دوسری جانب سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا جوموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،کار سوار کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے شناخت نہ ہونے پر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں بھجوادیاہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار سوار نشہ میں تھا جو حد رفتار سے زائد تیز رفتار سے کار ڈرائیو کر رہا تھا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔ دریں اثنا مسلم ٹاؤن کے علاقہ ڈاکٹر ہسپتال کے سامنے نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس اور 1122کو اطلاع دی ۔واقعہ کی اطلا ع پر پولیس اور 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیم نے مو ت کی تصدیق ہو نے کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی جس نے شنا خت نہ ہو نے پرضروری کا رروائی کے بعد لا ش مردہ خانے میں جمع کر وادی ۔پولیس کے مطابق مرحوم حلیہ سے نشئی لگتا ہے تا ہم اس کے ورثاء کی تلاش ہے تا کہ حقائق معلوم ہو سکیں۔

مزید :

علاقائی -