تحریک انصاف کے کارکنوں کافیروز پور روڈ پر دھرنا،میٹرو بس سروس بند

تحریک انصاف کے کارکنوں کافیروز پور روڈ پر دھرنا،میٹرو بس سروس بند

لاہور(کرائم سیل)فیروز پور روڈ پر جاری تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں کا دھرنا،میٹرو بس بند کر دی،ریت کے ٹرک سمیت کئی گاڑیوں کو سڑک پر الٹ دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تحریک انصاف کے کارکنوں نے لالک چوک ڈیفنس سے جاتی امراءکی جانب ریلی نکالی لیکن ماڈل ٹاﺅن کے قریب پولیس کی جانب سے خاردار تاروں اور کنٹینروں کی مدد سے راستوں کا سیل کیے جانے کی وجہ سے انہوں نے فیروز پور راڈ پر ڈیرے ڈال دیئے ۔مشتعل کارکنوں نے فیروز پور روز سے گزرنے والے میٹرو بس ٹریک کو ٹائر نذر آتش کر کے بلاک کر دیا جس کی وجہ سے پولیس کو میٹرو بس سروس بند کرنا پڑی اس کے علاوہ فیروز پور روڈ سے گزرنے والی متعدد گاڑیوں اور ایک ریت کے ٹرک کو کارکنوں نے سڑک پر الٹ دیااور روڈ کو دونوں اطراف سے بلاک کر دیا۔

مزید : صفحہ اول