حکومت کادھرنوں کی قیادت پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنےکا فیصلہ

حکومت کادھرنوں کی قیادت پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنےکا فیصلہ

  

لاہور/اسلام آباد(آئی اےن پی) وفاقی حکومت کا سانحہ اسلام آباد کے الزام میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت کے خلاف دہشت گردی اور دیگر سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ جبکہ وزیراعظم کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کے کمیشن کے قیام کی تجویز زیرغور ‘حکومتی قانونی ٹیم معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔ اہم حکو متی ذرائع کے مطابق حکومتی حلقے اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ عمران خان، طاہرالقادری، چوہدری برادران، شیخ رشید اور دیگر اتحادی جماعتوں کی قیادت پر ریاست کے خلاف عوام کو اکسانے اور بغاوت کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں تاہم اس کی حتمی منظوری قانونی مشاورت مکمل ہونے اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی حکومتی شخصیت کی اجازت کے بعد دی جائے گی، گرین سگنل ملتے ہی ان جماعتوں کی قیادت کے خلاف مقدمات کا اندارج ہوگا اور ان رہنماﺅں کو گرفتار کیا جائے گا‘وزیراعظم کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کے کمیشن کے قیام کی تجویز زیرغور ہے۔

مزید :

صفحہ اول -