لاہور،وزیرا عظم ہاﺅس سمیت اہم عمارتوں کی سکیورٹی انتہائی سخت

لاہور،وزیرا عظم ہاﺅس سمیت اہم عمارتوں کی سکیورٹی انتہائی سخت

  

لاہور ( جنرل رپورٹر) اسلام آباد میں ہنگاموں کے پیش نظر لاہورمیں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ،سرکاری اوراہم عمارتوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ رائیونڈ جاتی امراءمیں وزیر اعظم کی رہائشگاہ کو بھی سکیورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی طرف سے وزیر اعظم ہاﺅس جانے کے لئے پیش قدمی کے بعد ہنگامی آرائی کے بعد لاہور میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔ رات گئے ہی لاہور کی اہم سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی۔ پنجاب اسمبلی،وزیر اعلیٰ سیکرٹیریٹ اورواپڈا ہاﺅس کی جانب جانےوالے راستوں کو خاردار تاریں اور کنٹینرزلگاکر بند کر دیاگیا ہے۔ اہم شاہراوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں وزیر اعظم محمدنواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراءکی سکیورٹی بھی انتہائی سخت کردی گئی ہے جبکہ رائے ونڈ روڈ پر اڈا پلاٹ اور بھو بتیاں چوک میں بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -