ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکوکارا نے تبادلے کی درخواست دےدی

ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکوکارا نے تبادلے کی درخواست دےدی
ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نیکوکارا نے تبادلے کی درخواست دےدی

  


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس ایس پی محمد علی نیکوکارا نے بھی اسلام آباد سے تبادلے کی درخواست دے کر رخصت پر روانہ ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی محمد علی نے ریڈزون میں مظاہرین پر تشدد کے بعد درخواست دی اور سیکرٹری داخلہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ماڈل ٹاﺅن سے بڑا سانحہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی کی درخواست کے بعد اسلام آباد پولیس میں بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ سابق آئی جی آفتاب چیمہ پہلے ہی اسلام آباد پولیس کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

مزید : صفحہ اول