وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو پھر مذاکرات کی دعوت دینے کا اعلان

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو پھر مذاکرات کی ...

  

              اسلام آباد(اے این این)وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس،کل منگل کوپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانے ،تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کوپھرمذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ،ریاستی اداروں پرحملوں کی مذمت ،وزیر اعظم نے وزیراطلاعات کومیڈیاکے متاثرہ کارکنان کی مددکرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق اتوارکووزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کااجلاس ہواجس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال خاص طورپرریاستی اداروں پرمظاہرین کے حملوں کے بعدپیداہونے والے حالات کااجلاس جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے شرکت کی۔سرکاری ٹی وی کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس منگل کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ریاستی اداروں پرحملوں کی مذمت کی گئی اور وزیر داخلہ کو ہدایت کی گئی کہ جانی نقصان کے بغیر ریاستی اداروں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس میں میڈیا کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات کی بھی مذمت کی گئی اور وزیر اعظم نے وزیراطلاعات کومیڈیاکے متاثرہ کارکنان کی مددکرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکنیکل آلات کوپہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے میکنزم بنایاجائے، جانی نقصان کے بغیرریاستی عمارتوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی عمارتوں کی حفاظت کےلئے پولیس کاکردارقابل تحسین ہے، حکومت نے سیاسی معاملات کوسلجھانے کےلئے مذاکرات کاراستہ اختیارکیا جبکہ ان جماعتوں نے حکومت کےساتھ دھوکاکیا۔

مزید :

صفحہ اول -