سندھ میں تحریک انصاف کے دھرنوں کو سکیورٹی اور سہولیات فراہم کریں گے، شرجیل میمن

سندھ میں تحریک انصاف کے دھرنوں کو سکیورٹی اور سہولیات فراہم کریں گے، شرجیل ...

  


کراچی (خصوصی رپورٹ)چےئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا تحریک انصاف کے رہنماؤں عارف علوی، نادر اکمل لغاری اور ثمر علی خان سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے اندر ہونیوالے تحریک انصاف کے مظاہروں اور دھرنوں کے لئے مکمل سہولیات کی فراہم کی جائینگی، شرجیل میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پر امن دھرنے اور احتجاج جمہوریت کا حسن ہے ۔ پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔شرجیل میمن نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ سندھ میں جہاں کہی بھی تحریک انصاف کے کارکن گرفتار ہیں ان کو رہا کیا جارہا ہے اور ہم تحریک انصاف سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ مظاہروں کو بھی مکمل طور پر پر امن رکھا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -