امن کی خاطر ہر در پر حاضر ہونگے،تحریک انصاف کے رہنما ﺅں سے رابطے کی کوشش جاری ہے،پرویز رشید
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سنیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ امن کی خاطر ہر در پرحاضرہوں گے،تحریک انصاف کے رہنماو¿ں سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان نے لشکر کشی کی سیاست کو فروغ دیا، پرویز خٹک سرکاری ریسٹ ہاو¿س میں رہائش اختیار کر کے وفاق پر چڑھائی کرتے ہیں، مذاکرات کے دروازے ہماری طرف سے بند نہیں ہوئے۔اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حکومت نے تصادم سے بچنے کے لئے حتی الامکان کوشش کی۔ ہم معصوم بچوں اور عورتوں کو تصادم سے بچانا چاہتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے لشکر کشی کی سیاست کو فروغ دیا۔ پرویز خٹک سرکاری ریسٹ ہاو¿س میں رہائش اختیار کرتے ہیں اور وفاق پر چڑھائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہماری طرف سے بند نہیں ہوئے۔ امن کی خاطر ہر در پر حاضر ہوں گے۔ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن عمران خان کو اپنی جماعت کے چھ رہنماو¿ں پر بھی اعتماد نہیں جنہوں نے مذاکرات کئے۔ اپنی جماعت کے لوگوں پر اعتماد نہ کرنے والا شخص کس کی بات مانے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبات اصولی طور پر مان لئے گئے۔ انتخابی اصلاحات کے لئے کمیٹی اور انتخابی دھاندلی کے لئے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔