پی ٹی آئی کی ریلی کے باعث جاتی امراء جانے والے تمام راستے سیل کردئے گئے

پی ٹی آئی کی ریلی کے باعث جاتی امراء جانے والے تمام راستے سیل کردئے گئے


لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں رات گئے شروع ہونے والے پاکستان عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے رائیونڈ اور جاتی امراء کی جانب جانے والے تمام راستے پولیس نے سیل کو دیئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے جاتی امراء کی جانب مارچ کرنے کی کال کے بعد پولیس نے جاتی امراء اور رائیونڈ کی جانے والے تمام راستے خاردار تاروں اور کنٹینرز لگا کے سیل کر دیئے ہیں اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں سے پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کر کے جاتی امراء اور رائیونڈ کی جانب جانے والے تمام راستواں پر تعینات کر دی گئی ہے۔دونوں علاقے سیل ہونے کی وجہ سے وہاں کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید : صفحہ اول