مذاکرات اور مذاکرات ہی سیاسی تنازع کے حل کا بہترین راستہ ہے، زرداری

مذاکرات اور مذاکرات ہی سیاسی تنازع کے حل کا بہترین راستہ ہے، زرداری

  

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پولیس کریک ڈاو¿ن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات، مذاکرات اور صرف مذاکرات‘ ہی سیاسی تنازع کے حل کا بہترین راستہ ہے۔اتوار کو پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے ٹوئٹر پر سابق صدر سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فریقین کو اس سیاسی بحران کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اب بھی فریقین کو کہوں گا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔اس سے قبل آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی کو ٹیلی فون کیا اور ان سے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔آصف زرداری نے چودھری شجاعت پر آنسو گیس کے شیل فائر کرنے کی بھرپور مذمت کی ہے اور انکے لیے صحت یابی کی دعا بھی کی۔

مزید :

صفحہ اول -