سیاسی معاملات ریاستی طاقت سے نہیں سیاسی تدبر و حکمت سے حل ہوتے ہیں، فرید پراچہ

سیاسی معاملات ریاستی طاقت سے نہیں سیاسی تدبر و حکمت سے حل ہوتے ہیں، فرید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ سیاسی معاملات ریاستی طاقت سے نہیں سیاسی تدبر و حکمت سے حل ہوتے ہیں ۔ انہوں نے دھرنے کے شرکاء، بالخصوص خواتین اور بچوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ حکومت اور دھرنوں کے قائدین نے مذاکرات کا راستہ ترک کر کے تشدد کا راستہ اپنالیا ۔میڈیا بالخصوص دنیا نیوز ، آج ، سماء ، ڈان ، جاگ ، اے آر وائی نیوز کے نمائندوں پر وحشیانہ تشدد ریاستی فسطائیت کی انتہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کو صحافیوں پر حملہ آور ہونے کی کھلی چھٹی دینے والے افسران کو بے نقاب کیا جائے اور انکوائری کے بعد ان کا کڑا محاسبہ کیا جائے ۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے حکومت اور قائدین سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات کی طرف واپس آئیں اور طاقت کے اندھے استعمال کو یکسر اور فوری طور پر ترک کیا جائے ۔ انہوں نے دھرنوں کے قائدین سے بھی کہاکہ وہ مطالبات کو ری فریم کریں اور مذاکرات کے ذریعے اپنے مطالبات کو منواکر اپنے مقاصد کی کامیابی کا اعلان کریں ۔

مزید :

صفحہ آخر -