پولیس کے اعلٰی افسر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہروں کی نگرانی کرتے رہے

پولیس کے اعلٰی افسر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مظاہروں کی نگرانی کرتے ...

  


لاہور(کرائم سیل)ٹھوکر نیاز بیگ اور شاہدرہ پر ہونے والے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے احتجاجی مظاہروں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔جبکہ پولیس کے اعلٰی افسران بھی مظاہروں کی نگرانی کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق لبرٹی چوک میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے تصادم کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز ٹھوکر نیاز بیگ اور شاہدرہ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ٹھوکر نیاز بیگ میں ڈنڈا بردار مظاہرین نے مین روڈ کو بلاک کر دیا اس موقع پر چوہنگ،کوٹ لکھپت ،ماڈل ٹاؤن اور گرین ٹاؤن کے ڈی ایس پیز بھی موقع پرموجود رہے جبکہ شاہدرہ میں بھی اعلٰی پولیس افسران حالات کی نگرانی کرتے رہے۔

نگرانی

مزید :

صفحہ آخر -