مارچوں اور دھرنوں سے معیشت کو اربوں کا نقصان،تاجروں میں شدید غم و غصہ

مارچوں اور دھرنوں سے معیشت کو اربوں کا نقصان،تاجروں میں شدید غم و غصہ


لاہور( اسد اقبال ) تاجر تنظیمو ں کے رہنماؤ ں نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی ابتر صورتحال نے معیشت کو دھچکا جبکہ اربوں روپے کے برآمدی آرڈررکنے سے صنعتکاروں اور تاجروں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور مو جو دہ صورتحا ل کے باعث سرمایہ کاری کا عمل رک گیاہے ۔ تحریک انصا ف اور عوامی تحریک حکو مت وقت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ہیجانی کیفیت کو ختم کر ے تاکہ ملک میں امن قائم ہو سکے ۔پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پرویز ، مسلم لیگ ن ٹر یڈرز ونگ کے چیئر مین عرفان اقبال شیخ ، فلور ملز ایسو سی ایشن کے رہنماء عاصم رضا ، قومی تاجر اتحاد لاہور جنرل سیکر ٹری حا فظ عابد علی ،گلبر گ بورڈ ٹر یڈرز ایسو سی ایشن کے صدر صفدر بٹ ،مال روڈ ٹر یڈرز ایسو سی ایشن کے صدر سہیل محمو د بٹ،تاجر رہنماء ابو ذرغفاری اور پا کستان گڈز ٹرانسپور ٹ ایسو سی ایشن کے جنر ل سیکر ٹر ی طارق نبیل نے کہا کہ حکو مت کے اقتدار میں آنے کے بعد معیشت زبو ں حالی کا شکار ، کاروباری سر گر میاں ماند اور تاریخ کی بد تر ین مہنگائی نے عوام کی زند گی اجیرن بنا دی ہے ۔جبکہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے دھرنو ں اور حکو مت کی ضد سے معیشت زبو ں حالی سے دو چار اور کاروباری سر گر میاں تباہ ہو گئی ہیں ۔صنعتکار درآ مدی آرڈر پورے کر نے سے نا لا ں ہیں جبکہ سٹا ک مارکیٹیں کریش ہو نے سے سرمایہ کاری کا عمل رک گیا ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ دھر نو ں کے باعث روزانہ ملکی معیشت کو ڈیڑھ ارب روپے نقصان کا سا منا ہے جس سے صنعتکاروں میں تشو یش اور غم و غصہ کی لہر دوڑ چکی ہے ۔صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے قائد ین مذاکرات کے ذریعے معا ملا ت کو حل کر ے جبکہ حکو مت وقت خندہ پیشانی کے ساتھ اپنی حریف سیا سی جما عتو ں کے مطا لبا ت کو منظور کرے ۔انھو ں نے کہا کہ اگر ملک میں سیا سی ابتر صورتحا ل کا جلد خاتمہ نہ ہوا تو معیشت کا جنازہ نکل جائے گا اور درآمد ی آرڈر نہ ملنے سے قومی خزانے کو کثیر زرمبادلہ کے نقصان کا سامنا اٹھا نا ہو گا ۔ ایک سوال کے جواب میں تاجروں کا کہنا تھا کہ حکو مت وقت نے اگر لچک نہ دکھائی تو ملکی سر مایہ کار دیگر مما لک میں سر مایہ کاری کر نے کو تر جیح د ے گے۔

تاجر

مزید : صفحہ آخر