چینی کا بحران زور پکڑنے لگا قیمت میں اضافے کا امکان

چینی کا بحران زور پکڑنے لگا قیمت میں اضافے کا امکان


لاہور( وقائع نگار)چینی کا بحران آہستہ آہستہ زور پکڑنے لگا تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 58 روپے کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ شہر اور گردونواح میں چینی کی فی کلو قیمت 60 روپے سے 62 روپے تک ہوگئی ہے جبکہ بعض مقامات پر چینی 63 سے 64 روپے کلو تک بھی فروخت کی جارہی ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں کنٹینر پکڑنے اور مختلف شہروں میں سپلائی معطل ہونے سے چینی کی قیمت اضافہ ہورہا ہے۔دوسر ی جانب یوٹیلٹی سٹورز پر ایک کلو چینی کی قیمت میں 4روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے یوٹیلٹی سٹورز پر ایک کلو چینی کی قیمت 56 روپے سے بڑھ کر 60 روپے، تھوک مارکیٹ میں 100کلو چینی کی بوری 5800 روپے سے بڑھ کر 5860 روپے جبکہ پرچون سطح پر ایک کلو چینی کی قیمت 62 روپے کر دی گئی۔

چینی

مزید : صفحہ آخر