پنجاب پولیس کے اہلکار تحریک انصاف کے رہنماؤں میں گھل مل گئے

پنجاب پولیس کے اہلکار تحریک انصاف کے رہنماؤں میں گھل مل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انویسٹی گیشن سیل)پنجاب پولیس کے اہلکار تحریک انصاف کے رہنماؤں میں گھل مل گئے۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے مظاہروں پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جو دھرنوں سے چند گز کے فاصلے پر موجود رہے لیکن جونہی تحریک انصا ف کے رہنما مظاہروں میں پہنچے تو پولیس اہلکاروں نے بھی مظاہروں کا رخ کیا اور پی ٹی آئی لاہور کے اہم رہنماؤں سے گھل مل گئے اور گپ شپ کرنے لگے۔جس سے مظاہرین کے دلوں سے پولیس کا خوف ختم ہو گیا اور تحریک انصاف کے کارکن بلا خوف و خطر حکومت مخالف نعرے اور احتجاج کرتے رہے۔

مزید :

صفحہ آخر -