ٹھوکر نیاز بیگ اور شاہدرہ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام رہا

ٹھوکر نیاز بیگ اور شاہدرہ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ...

  

لاہور(وقائع نگار خصوصی+ کرائم سیل + وقائع نگار)ٹھوکر نیاز بیگ اور شاہدرہ میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دیئے جانے والے دھرنوں کی وجہ سے ٹھوکر بائی پاس اور شاہدرہ چوک میں بدترین ٹریفک جام رہا ۔جبکہ لاہور کے داخلی و خارجی راستو ں کو بند کر دیا گیا ہے جس کے لیے کنٹینرز بڑی تعداد میں منگوا لیے گئے ہیں ۔ شاہدرہ ، ٹھو کر نیاز بیگ ، موٹر وے کا لا شا ہ کا کو ، سگیا ں پل اور بابو صابو انٹر چینج پر پنجاب بھر سے آنے والی ٹر یفک کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار آپس میں خوش گپیاں لگاتے ہوئے مظاہرین کی نگرانی کرتے رہے اسی طرح سے دوسرے شہروں سے لاہور میں ریفر کیئے گئے مریض بھی ٹریفک میں پھنسے رہے۔

 ٹریفک جام

مزید :

صفحہ آخر -