پرویزالٰہی کا شجاعت کی خیریت دریافت کرنے پر سیاسی رہنماﺅں سے اظہار تشکر
لاہور (اے این این) مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ٹیلیفون کالز کے ذریعہ خیریت دریافت کرنے والے سیاسی قائدین اور رہائش گاہ پر پہنچنے والے رہنماﺅں و کارکنوں کی بہت بڑی تعداد سے دلی طور پر اظہار تشکر کیا ہے۔ انہیں ٹیلیفون کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور دیگر ممتاز رہنما شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے قائدین نے دریں اثناءاسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں پر بدترین پولیس تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جبر و تشدد کے ذریعہ میڈیا کی حق و سچ کی آواز کو نہیں دبا سکتے۔
اظہار تشکر