حکومت نے صورتحال کو قابو اور وزیر اعظم نے کمال صبر کا مظاہرہ کیا ،مریم نواز

حکومت نے صورتحال کو قابو اور وزیر اعظم نے کمال صبر کا مظاہرہ کیا ،مریم نواز

  

لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام کی چےئر پرسن مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے بڑے اچھے طریقے سے صورتحال کو قابو کیا جبکہ وزیر اعظم نے کمال صبر کا مظاہرہ کیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے ہتھیار اٹھا رکھے تھے اور حملہ آور صرف تباہی لانا چاہتے تھے پر حکومت نے دانشمندی اور احتیاط کا مظاہرہ کیا ۔الحمداللہ کوئی ا موات نہیں ہوئی۔ ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کمال صبر کا مظاہرہ کیااور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کسی پر گولی نہ چلائی جائے جبکہ عورتوں اور بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ آخر -