لاہورپولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑشروع کر دی

لاہورپولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑشروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم سیل)پولیس نے لاہور کے خارجی راستوں پر اسلام آباد کی جانب جانے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑرشروع کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے ملک بھر سے کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے کی کال کے بعد کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنی مدد آپ کے تحت اسلام آباد کا رخ کرنا شروع کر دیا تھا۔پولیس کی جانب سے رات بھر اسلام آباد کی جانب جانے والی بسوں کی سکیورٹی کے نام پر چیکنگ کی جاتی رہی جس کے دوران اسلام آباد جانے والے کئی تحریک انصاف کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پکڑ دھکڑ

مزید :

صفحہ آخر -