عمران خاں نے طاہر القادری کو اپنا پیر بنا لیا ہے، ساجد میر

عمران خاں نے طاہر القادری کو اپنا پیر بنا لیا ہے، ساجد میر

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے دھرنا دینے والوں کوجنگجو قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریڈ زون سے انہیں نکالنے کے لیے2 دن کی ڈیڈ لائن دے۔ پارلیمنٹ ،آئین اور جمہوریت کو گالیاںدینے والے طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈنڈے کے زور پر طالبان قبضہ کرنے کی باتیں کریں تو وہ دہشت گرد اور جمہوریت کی آڑ میں مقدس اداروں پر ڈنڈے کے زور پر ’انقلابی‘ قبضہ کریںتو انہیں امن کا داعی کیسے قرار دیا جاسکتا ہے۔ عمران خاں نے اپنی پارٹی رائے کو بلڈوز کرکے آمریت کی بدترین مثال قائم کی۔ عمران خاں نے جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی کی رائے کے برعکس وزیر اعظم ہاﺅس پر یلغار کی۔عمران خاں نے طاہر القادری کو اپنا پیر بنا لیا ہے۔ ایک شعبدہ باز اور جھوٹے انسان کی تقلید کرکے عمران خاں نے سیاسی خودکشی کی ہے۔ پروفیسر ساجد میر نے میڈیا پر تشدد کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -