عمران خان کو کچھ ہوا تو ریڈزون کو ڈیڈ زون میں بدل دینگے ،محمود الرشید

عمران خان کو کچھ ہوا تو ریڈزون کو ڈیڈ زون میں بدل دینگے ،محمود الرشید

  


لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید نے جنرل سیکرٹری پنجاب یاسمین راشد، ظہیر عباس کھوکھر ،ڈاکٹر مراد راس، سعدیہ سہیل رانا اور تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ پر دھرنا دیا اور ٹائر جلا کر کینال روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو ریڈزون کو جعلی حکمرانوں کے ڈیڈ زون میں بدل دینگے ،شریف بادشاہت کے خاتمہ کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،ریڈزون میں لگائی جانیوالی آگ کا دھواں حکمرانوں کے گھروں اور انکی گلیوں تک بھی پہنچ سکتا ہے، جن پولیس اہلکاروں کے ذریعے ظلم کروایا جارہا ہے انہی کے ذریعے ان حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈلوائیں گے اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پولیس کے بھیس میں پنجاب سے بھیجے جانے والے ہزاروں غنڈوں نے پرامن اور نہتے کارکنان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے احتجاجی شرکاء سے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ نواز، شہباز چوہوں کی طرح بلوں میں چھپے بیٹھے ہیں، وہ باہر نکلیں اور بپھرے ہوئے عوام کا سامنا کریں، انہوں نے تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا پڑے گا۔احتجاجی د ھرنے کے آغاز پر میاں محمود الرشید نے پولیس کو خبردار کیا کہ وہ ہمارے پرامن احتجاج کی راہ میں روڑے اٹکانے سے باز رہیں ورنہ حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری ان پر ہو گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -