عمران خان سیاسی موت کا اعتراف کرتے ہوئے دھرنا ختم کر دیں فضل الرٰحٰمن

عمران خان سیاسی موت کا اعتراف کرتے ہوئے دھرنا ختم کر دیں فضل الرٰحٰمن

                           اسلام آباد(اے این این )جمعیت علماءاسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی سیاسی موت کا اعتراف کرتے ہوئے دھرنا ختم کر دیں ، پاکستان کے سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، عمران خان تہذیبوں کی جنگ میں مغرب کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے خلاف پشاور میں منعقد ہونے والے جے یو آئی(ف) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کو تیس دن کی چھٹی پر بھیجنا بچگانہ اور احمقانہ مطالبہ ہے۔ وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کا اختیار نہیں ہے۔ ان سے صرف پارلیمنٹ ہی استعفیٰ لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کی ماں، بہن اور بیٹیوں کی عزت وناموس ان پارٹیوں پر نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ عمران خان تہذیبوں کی جنگ میں مغرب کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اسلام آباد میں ان کے دھرنے کے مناظر سے یہ حقیقت آشکار ہو چکی ہے۔ 17دنوں میں انہوں نے بار بار معاہدے توڑے۔ انہوں نے کہا کہ جو جماعت اپنے ممبران سے استعفی نہیں لے سکتی وہ وزیراعظم سے کیا استعفیٰ لے گی۔

فضل الرحمن

 

مزید : صفحہ آخر