ساحل پر سونے کے 30 ٹکڑے ریت میں چھپا دئیے گئے،عوام ڈھونڈنے نکل پڑے

ساحل پر سونے کے 30 ٹکڑے ریت میں چھپا دئیے گئے،عوام ڈھونڈنے نکل پڑے
ساحل پر سونے کے 30 ٹکڑے ریت میں چھپا دئیے گئے،عوام ڈھونڈنے نکل پڑے

  


لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے ایک ساحل پر سونے کے 30 ٹکڑے ریت میں چھپا دئیے گئے ہیں اور عوام کو دعوت عام ہے کہ جو بھی کوئی ٹکڑا ڈھونڈے وہ اس کا مالک ہوگا۔ سونا لٹانے کا یہ منفرد واقعہ دراصل ایک آرٹ نمائش کا حصہ ہے جو ایک جرمن فنکار نے شروع کی ہے۔ہر ٹکڑے کی مالیت تقریباً 300 پاﺅنڈ (تقریباً 17000 پاکستانی روپے) ہے اور یہ 24 قیراط کے خالص سے بنائے گئے ہیں۔ سونا لٹانے والے فنکار کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ دھات کے چھلے بھی ریت میں بڑی تعداد میں دبائے گئے اور اگر آپ سونا ڈھونڈنے آئیں گے تو آپ کو بہت سارے دھاتی چھلے بھی ملیں گے۔ لوگ میٹل ڈیٹیکٹر آلات لے کر سونا ڈھونڈنے پہنچ چکے ہیں اور ساحل کے بڑے علاقے پر تلاش جاری ہے۔

مزید : صفحہ آخر