پندرہ سالہ لڑکے کولمبی گردن سے نجات پانے کے لئے سرجری تجویز

پندرہ سالہ لڑکے کولمبی گردن سے نجات پانے کے لئے سرجری تجویز
پندرہ سالہ لڑکے کولمبی گردن سے نجات پانے کے لئے سرجری تجویز
کیپشن: sarjery

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(نیوزڈیسک)چائنہ کے پندرہ سالہ لڑکے کو درد سے نجات پانے کے لئے سرجری کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کروالی Fu Wengui جو کہ بیجنگ کا رہائشی ہے لمبی گردن کی وجہ سے بہت سی پیچیدگیوں کا شکارتھا۔ Fuکے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ عام طورپر گردن میں سات مہرے ہوتے ہیں جبکہ Fuکی گردن کے مہروں کی تعداد 10ہے جس سے FU کے Nervesپر دباﺅ آتا ہے جس سے اسے چلنے پھرنے میں تکلیف ہوتی ہے 55سالہ باپ نے بتایا کہ میرا بیٹا جب چھ سال کا تھا تو تشخیص کی گئی کہ Congenital Scoliosisکا مرض لاحق ہے اور اس کی چھاتی کا فریم بھی معمول سے ہٹ کر ہے۔ اول الذکر بیماری ریڑھ کی ہڈی کی بیماری ہے جو Vertebraeکے صحیح نہ ہونے کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے جو حمل کے پہلے چھ ہفتوں میں لاحق ہوتی ہے۔ لمبی گردن کی وجہ سے لڑکے کو سرجری تجویز کی گئی ہے لڑکے کا کہنا ہے کہ مجھے صرف ایک امید ہی ہے کہ شاید اس آپریشن کے بعد میری گردن نارمل ہوجائے۔ اس وقت وہ ہسپتال میں داخل ہوچکا ہے اور ڈاکٹرز اس کا ٹریٹمنٹ چارٹ پلان کررہے ہیں۔

 

مزید :

صفحہ آخر -