مظاہرین پی ٹی وی پر قابض، ٹرانسمیشن بند ، فوج طلب، صبر کمزو ری سمجھا گیا : خواجہ آصف

مظاہرین پی ٹی وی پر قابض، ٹرانسمیشن بند ، فوج طلب، صبر کمزو ری سمجھا گیا : ...
مظاہرین پی ٹی وی پر قابض، ٹرانسمیشن بند ، فوج طلب، صبر کمزو ری سمجھا گیا : خواجہ آصف

  


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہراہ دستور پر قبضہ حاصل کرنے کے بعد مظاہرین پی ٹی وی کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے، ادھر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خا ن اور طاہر القادری نے حکومت کی جانب سے صبر و تحمل کو کمزوری سمجھ لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے شاہرہ دستور پر قبضہ کرنے کے بعد وزیر اعظم ہاﺅس کے گیٹ کا بھی قبضہ کر لیا ہے لیکن فوج کی جانب سے اعلان کے بعد مظاہرین کو گیٹ تک ہی محدود کر دیا گیا ہے.مظاہرین وزیر اعظم ہاﺅس کے گیٹ کا قبضہ حاصل کرنے کے بعد گیٹ کا دروازہ توڑ کر پی ٹی وی کے دفتر کے اندر داخل ہو گئے ہیں اور انھوں نے پی ٹی وی ورلڈ اور پی ٹی وی نیوز کی ٹرانسمیشن بند کرا دی ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کے اشتعال انگیز بیانات نے کارکنوںکو صبح سے ہی مشتعل کیا ہوا تھا جس کے بعد انھوں نے ایک سے ایک حساس عمارتوں میںداخل ہو کر توڑ پھوڑ شروع کر دی،مظاہرین نے پی ٹی وی کے عملے کو یرغمال بنا لیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ حکومت اب اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرے گی ، سارا نظام درہم برہم کر دیا گیا ، دونوں رہنما ءانا کی لڑ رہے ہیں ، مظاہرین پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا مذاق بنا رہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں