ریاستی املاک قوم کی امانت ہیں،تقدس برقرار رکھا جائے:گورنرسندھ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہناہے کہ ریاستی املاک قوم کی امانت ہیں، ان کا تقدس برقرار رکھا جائے۔گورنر سندھ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت سے درخواست کرتے ہوئے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ قومی املاک کی حفاظت سب کی یکساں ذمے داری ہے،ان املاک کوکسی بھی نقصان سے بچایا جائے۔