فرانس :عمارت میں دھماکے سے بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

فرانس :عمارت میں دھماکے سے بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
فرانس :عمارت میں دھماکے سے بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانس کے دارالحکومت میں ایک عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس کے نواحی علاقے کی ایک 4 منزلہ عمارت میں گیس لیکیج کے باعث دھما کا ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب پیرس پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تو دھماکے کی وجہ گیس لیکیج ہی معلوم ہوتی ہے لیکن مکمل تحقیقات کے بعد ہی واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جاسکیں گی۔

مزید :

بین الاقوامی -