پنجاب پولیس نے پیش قدمی سے انکار کردیا؟

پنجاب پولیس نے پیش قدمی سے انکار کردیا؟
پنجاب پولیس نے پیش قدمی سے انکار کردیا؟

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں دھرنوں سے نمٹنے کے لیے ڈیوٹی پر موجود پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے پیش قدمی سے انکارکردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس اہلکار مارگلہ روڈ پر پنجاب ہاﺅس کے لان میں موجود تھے اور کھانا کھانے کے بعد وہیں آرام کررہے ہیں جبکہ ریزرو فورس کے بیشترانچارج غائب ہیں اور افسران کے باربارکہنے کے باوجود پیش قدمی سے انکارکردیا۔ سماءٹی وی نے دعویٰ کیاکہ اسلام آباد پولیس  کے آئی جی اورایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کی طرف سے متعلقہ حکام نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں تک ہدایات پہنچائیں لیکن اُنہوں نے عمل درآمد سے انکار کردیااوراپنی جگہوں پر آرام کرتے رہے ۔

مزید : اسلام آباد