موسلا دھار بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا

موسلا دھار بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا
موسلا دھار بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا

  


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر میں کالی گھٹائیں چھا گئیں، مختلف علاقوں میں موسلا دھار باش نے جل تھل کر دیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں صبح سویرے سے آسمان بادلوں کی لپیٹ میں تھا کہ اچانک سیاہ گھٹائیں چھا گئیں اور دن کی روشنی شام کے دھندلکے میں بدل گئی، تیز بارش اور ہوا کی وجہ سے گرمی کی شدت ختم ہو گئی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ موسم کی حالیہ تبدیلی اور بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے رواں ہفتے جاری رہے گا۔

مزید : لاہور