اسلام آبادکی صورتحال ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

اسلام آبادکی صورتحال ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت کیخلاف بغاوت کا ...
اسلام آبادکی صورتحال ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی قیادت کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی قیادت کیخلاف بغاوت، قتل اور دہشتگردی سمیت 10دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ دوسرے مقدمے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ریڈزون کی طرف دھرنوں کی پیش قدمی پر ایس پی سٹی مستنصر فیروز کی مدعیت میں عمران خان ، ڈاکٹرطاہرالقادری اور شیخ رشید سمیت دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کیخلاف قتل ،اقدام قتل ، کارسرکارمیں مداخلت ، توڑپھوڑاور بغاوت کی دفعات کے تحت تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے جبکہ پی ٹی وی کے دفتر پرحملے اور کینٹین سے لوٹ مار کے مقدمہ کے اندراج کیلئے قانونی پہلوﺅں پر غورشروع کردیاگیاہے ۔ ذرائع کاکہناتھاکہ دوسرے مقدمے میں بھی ہنگامہ آرائی ، توڑپھوڑ اور لوٹ مارو ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاجائے گا۔

یادرہے کہ ریڈزون کی طرف پیش قدمی کے دوران کم ازکم چارافرادجاں بحق ہوچکے ہیں اور اب تک 1000کے قریب افرادزخمی ہیں جبکہ وزیراعظم مستعفی نہ ہونے اور مظاہرین استعفے کے مطالبے پر ڈٹے ہیں ۔

مزید :

قومی -