سیاسی بحران، میڈیا کوریج کے حوالے سے ہدایات جاری
اسلام آباد(ّمانیٹرنگ ڈیسک) پیمرا کی جانب سے ملک بھرکے میڈیا کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ملک میں جاری بحران کے حوالے سے صرف مثبت پروگرامات چلائے جائیں،۔ تفصیلات کے مطابق ممبر پیمرا چوہدری اشرف گجر کا کہنا ہے کہ میڈیا لائیو مواد چلاتے ہوئے معاملات کو مدنظر رکھیں اور دھرنوں کے دوران ایڈیٹڈ نشریات چلائیں کیونکہ بصورت دیگر اشتعال پیدا ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ پیمرا کی جانب سے ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اداروں کو ممکنہ قانونی کاروائی کی بھی تنبیہ کی گئی ہے۔