صحافیوں پر تشدد، عابد شیر علی نے معافی مانگ لی

صحافیوں پر تشدد، عابد شیر علی نے معافی مانگ لی
صحافیوں پر تشدد، عابد شیر علی نے معافی مانگ لی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے آزادی و انقلاب مارچ کی کوریج کے دوران پولیس کی جانب سے صحافیوں کو تشدد کو نشانہ بنائے جانے پر معذرت کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سازش جاری ہے مگر کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی کیونکہ قوم افراتفری پھیلانے والوں کے خلاف کھڑی ہے۔ ہم اس بحران کے حل کے لئے آئینی طریقہ کار پر غور کر رہے ہیں اور مذاکرات کے دروازے ہمیشہ سے کھلے ہیںکیونکہ ہم صرف ملک کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار نہیں ہے بلکہ ایک چھوٹے حصے میں مسئلہ پیدا ہوا ہے، جس کا حل نکالا جا رہا ہے تاہم وزیر اعظم کے استعفے کے حوالے سے کوئی دباو موجود نہیں ہے۔

مزید :

قومی -