کویت میں پاکستانی شخص کی شرمناک حرکت، پولیس نےبھاگتے ہوئے پکڑلیا

کویت میں پاکستانی شخص کی شرمناک حرکت، پولیس نےبھاگتے ہوئے پکڑلیا
کویت میں پاکستانی شخص کی شرمناک حرکت، پولیس نےبھاگتے ہوئے پکڑلیا

  


کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت کی ایک مسجد میں فرائض پر مامور ایک بد بخت پاکستانی شخص ایک 12سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر پاکستان فرار ہوتے ہوئے پکڑ ا گیا ہے۔اس بے حیا شخص نے اپنے فرائض سے استعفیٰ دے کر وطن واپسی کے لئے بکنگ کروالی اور روانگی سے محض ایک گھنٹہ قبل مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے آنے والے بچے کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالامگر وہ جرم کرنے کے بعد ائرپورٹ پہنچا اورجہاز میں بیٹھ کرپاکستان کے لئے روانہ ہوگیا۔اتفاق سے پروا زکو عارضی طور پر قطرمیں اترنا پڑا اور اسی دوران بچے کا والد پولیس کو اطلاع کر چکا تھا۔کویتی پولیس نے قطری حکام سے رابطہ کرکے مفرور کو گرفتار کرنے اور کویت واپس بھیجنے کا انتظام کرلیا ہے جہاں اس پرنوعمر بچے سے جنسی زیادتی کے جرم کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

مزید : انسانی حقوق