بیٹے کی شادی روکنے کے لئے یمنی ماں کا انوکھا طریقہ

بیٹے کی شادی روکنے کے لئے یمنی ماں کا انوکھا طریقہ
بیٹے کی شادی روکنے کے لئے یمنی ماں کا انوکھا طریقہ

  


صنعاء(نیوز ڈیسک)مغربی یمن میں ایک خاتون نے اپنے بیٹے کی شادی رکوانے کے لئے بارات کی روانگی سے عین پہلے اسے نیند کی گولی کھلا کر کمرے میں بند کر دیا۔ اخبار ”صدا“ کے مطابق الحدیدہ صوبے سے تعلق رکھنے والا دولہا شادی کی تیاریاں مکمل کر چکا تھا اور بارات روانہ ہونے کے لئے تیار تھی کہ اس کی والدہ کی اس کے ہونے والے سسر سے کوئی تلخی ہو گئی۔خاتون نے مشتعل ہو کر شادی روکنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس نے اپنے دولہا بیٹے کو کہا کہ وہ پرمسرت موقعے کو مزید خوشگوار بنانے کے لئے ایک خاص گولی کھالے۔دولہا نے خوشی خوشی گولی کھالی جس کے بعد خاتون نے اسے اپنے کمرے سے کچھ زیورات لانے کے لئے بھیج دیا۔جونہی دولہا اندر داخل ہوا اس کی والدہ نے باہر سے تالا لگا دیا اور پھر خود دلہن کے گھر روانہ ہوگئی۔وہاں پہنچ کر اس نے بتایا کہ بارات پیچھے آرہی ہے اور بیٹھ کر انتظار کا ڈرامہ کرنے لگی۔ کئی گھنٹے بعد بھی دولہا کا کوئی اتا پتہ نہ ملنے پر شادی ملتوی ہوگئی۔تاہم بعد ازاں خاتون کا پول کھل گیا اور دلہن کے والد نے دولہا سے مطالبہ کر دیا کہ وہ اپنی ماں سے علیحدہ ہوکراپناگھرخریدے گا تو شادی ہو سکے گی۔

مزید : تفریح