سانحہ ماڈل ٹاون ، ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل

سانحہ ماڈل ٹاون ، ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل
 سانحہ ماڈل ٹاون ، ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس کی جانب سے ادارہ منہاج القرآن کی درخواست پر درج کی جانے والی ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے منہاج القرآن کے وکلاءکو آگاہ کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں ۱۴ افراد کے قتل کی ایف آئی آر میں اینٹی ٹیررزم ایکٹ کی دفعہ ۷، پینل کوڈ کی دفعات ۲۹۵ بی اور۳۶۵ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے اس ایف آئی آر میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر اعظم نوازشریف اور وفاقی وزراءسمیت ۲۱ افراد کو نامزد کیا گیا تھا اور علامہ طاہر لقادری کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -