عوامی تحریک کے دھرنے سے مسلح شخص پکڑا گیا،صحافیوں کی تفتیش

عوامی تحریک کے دھرنے سے مسلح شخص پکڑا گیا،صحافیوں کی تفتیش
 عوامی تحریک کے دھرنے سے مسلح شخص پکڑا گیا،صحافیوں کی تفتیش

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے ایک مشتبہ مسلح شخص کو پکڑ کر میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ مشتبہ شخص نے میڈیا کے سوالوں کے جوبات دیتے ہوئے کہا کہ یہ پستول میرا نہیں بلکہ میرے ایک دوست عمر کا ہے جو یہاں مجھے اپنے ساتھ لایا تھا۔ اس شخص نے اپنا نام پہلے تو غلام رسول بتایا اور بعد میں کہا کہ میرا نام غلام حسین ہے تاہم میرے پاس کوئی شناختی کارد بھی نہیں ہے۔ مشتبہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد کے سیکٹر G-6 کا رہائشی ہے اور ملازمت کرتا ہے، اس کا دوست عمر اس کو موٹر سائیکل پر اپنے ساتھ دھرنے پر لایا اور پستول بھی دیا مگر اب وہ غائب ہو گیا ہے۔ اس موقع پر رہنماءعوامی تحریک رحیق عباسی نے پولیس کے افسران سے کہا کہ وہ ان سے رابطہ کر کے اس شخص کو گرفتا رکر سکتے ہیں، یہ ہمارے پاس بحفاظت موجود ہے.

مزید : قومی /اہم خبریں