گاﺅں والوں نے یہودیوں کو گاﺅں سے نکال دیا

گاﺅں والوں نے یہودیوں کو گاﺅں سے نکال دیا
گاﺅں والوں نے یہودیوں کو گاﺅں سے نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان ہوان (نیوز ڈیسک) قدامت پسند یہودیوں کے ایک کٹر گروپ کو کینیڈا کے بعد اب گوئٹے مالا کے لوگوں نے بھی ملک بدری کا حکم دے دیا ہے۔ لیوتاہور نامی یہ یہودی فرقہ کینیڈا میں آباد تھا لیکن مقامی لوگوں نے ان کی عجیب و غریب رسوم اور پراسرار طرز زندگی کی وجہ سے انہیں ملک سے نکال دیا۔ یہ لوگ گوئٹے مالا کے گاﺅں سان ہوان میں آکر آباد ہوگئے دو سو افراد پر مشتمل اس فرقے کی پراسرار اور انداز و اطوار نے بالآخر سان ہوان کے لوگوں کو بھی پریشان کردیا اور گاﺅں کے بزرگوں نے جمع ہوکر فیصلہ کیا کہ انہیں نکال باہر کیاجائے۔ ان کی بجلی پانی بند کرنے کے علاوہ انہیں زبردستی نکالنے کی دھمکی بھی دی گئی جس کے بعد ان لوگوں نے اپنا سامان باندھنا شروع کردیا ہے۔ اس گروپ کی مشکوک حرکات اور ان کے متعلق لوگوں کے بار بار اعتراضات کے باوجود ان کے ربی (مذہبی رہنما) اریل گولڈ مین یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ آخر انہوں نے ایسا کیا کیا ہے کہ لوگ انہیں اپنے درمیان رہنے کی اجازت نہیں دیتے۔

مزید :

انسانی حقوق -