گیند لے کر سٹیڈیم کی بجائے ریلوے لائن پر لینڈنگ

گیند لے کر سٹیڈیم کی بجائے ریلوے لائن پر لینڈنگ
گیند لے کر سٹیڈیم کی بجائے ریلوے لائن پر لینڈنگ

  

ڈبلن (نیوز ڈیسک) آئرلینڈ میں ایک مشہور سٹیڈیم میں فٹ بال میچ سے پہلے پیراشوٹ کے ذریعے اترنے کا مظاہرہ کیا گیا لیکن بدقسمتی سے پیرا ٹروپر سٹیڈیم میں اترنے کی بجائے قریبی ریلوے لائن پر جااترا، کروک پارک سٹیڈیم میں 20 ہزار شائقین پین سٹیٹ اور یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے جمع تھے۔ میچ کے آغاز سے پہلے دونوں ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے ایک ایک شخص کو فٹ بال لے کر پیرا شوٹ کے ذریعے سٹیڈیم میں اترنا تھا۔ یونیورسٹی آف سنٹرل فلوریڈا کا نمائندہ تو کامیابی سے سٹیڈیم میں اتر گیا لیکن پین سٹیٹ کا نمائندہ سٹیڈیم پر اترنے کی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکا اور اس کے مداح یہ دیکھ کر شدید مضطرب ہوگئے کہ وہ سٹیڈیم کے قریب سے گزرنے والی ریلوے لائن پر جااترا۔ خوش قسمتی سے س وقت کوئی ریل گاڑی نہیں گزررہی تھی۔ پین سٹیٹ کا نمائندہ تو اپنے مقصد میں ناکام ہوگیا تاہم ان کی ٹیم میچ میں جیتنے میں کامیاب رہی۔

مزید :

تفریح -