سود خوروں نے مردانگی سے محروم کردیا

سود خوروں نے مردانگی سے محروم کردیا
سود خوروں نے مردانگی سے محروم کردیا

  


بنگلور (نیوز ڈیسک) مقروض شخص کو قرض خواہوں کی طرف سے یقیناً بہت تکلیفوں کا سامناکرنا پڑتا ہے لیکن ایک بھارتی شخص کو قرض ادا نہ کرنے پر مردانگی سے ہی محروم کردیا گیا۔ بنگلور شہر کے دپاسا کمار نے تقریباً 42 لاکھ روپے کی رقم ادا کرنا تھی جو اس کیلئے ممکن نہیں ہوپارہا تھا۔ بالآخر رقم کی واپسی سے مایوس ہوکر قرض خواہوں کے تقریباً پانچ افراد پر مبنی گروپ نے اسے اغواءکرلیا۔ دپاسا کا کہناہے کہ اسے نشہ آور گولیاں کھلا کر نامعلوم مقام پر پہنچا دیا گیا۔ جب اسے ہوش آیا تو وہ خون میں لت پت تھا اور یہ دیکھ کر اس کی چیخیں نکل گئیں کہ اس کے مردانہ اعضاءکو کاٹ دیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسے شہر کے KIMS ہسپتال میں پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج کیا۔ ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن وہ جو کھو چکا ہے اسے کبھی حاصل نہیں کرپائے گا۔ اغوا کاروں میں ایک سینئر پولیس افسر کی بیوی کے شامل ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس