فیوجی فلم ایبولاکے خلاف میدان میں آگئی

فیوجی فلم ایبولاکے خلاف میدان میں آگئی
فیوجی فلم ایبولاکے خلاف میدان میں آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(نیوزڈیسک)جب جاپان نے اعلان کیا کہ وہ ایسی نئی ادویات جو مہلک ایبولا وائرس کے خلاف لڑائی میں معاون ہوں سپلائی کرنے کے لئے تیار ہے تو اس وقت ایک غیر معمولی تفصیل سامنے آئی جسے فیوجی فلم نے جاری کیا تھا۔
کیمروں اور فوٹو بوتھ کے مترادف ایک کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے (Aviqan) نامی ایک دوا بنائی جو فلو کے علاج کے لئے جاپان میں منظور ہو چکی ہے لیکن سائنسدانوں کے خیال میں اس سے سخت ظالم بیماری کا علاج بھی ہو سکتا ہے۔
فیوجی فلم کمپنی میں ایکپنشن ہوئی ہے اور اب اس نے فوٹو کے ساتھ ادویات بھی بنانی شروع کر دی ہیں اس کے لئے فیوجی فلم نے اپنے ایک علیحدہ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے جس کا نام ٹویوما کیمیل رکھا گیا ہے جس نے دیگر جاپانی کمپنیوں میں ہلچل مچا دی ہے جن میں سونی، پینا سونک اور توشیبا شامل ہیں۔ کم لاگت حریفوں سے مقابلہ ایسی گھریلو مارکیٹ اور مصنوعات جو جلد ہی کم وقت میں دنیا پر غلبہ پالیتی ہیں جیسے امور نے کمپنیوں کو نئے شعبوں میں دھکیل دیا ہے۔ فیوجی فلم کے CEO نے کہا ہے کہ ہم حال ہی میں اپنی میڈیکل سرگرمی ڈویلپمنٹ کر رہے ہیں جو وسیع سروس کا قیام عمل میں لائے گی اور جو ہر چیز کا احاطہ کرتی ہو گی جس میں تشخیص سے لے کر علاج تک کے عوامل شامل ہوں گے۔ کمپنی صرف بیماریوں کے خلاف لڑنے والی ادویات ہی نہیں بلکہ (Astolift) کے نام سے اینٹی ایجنگ فیس کریم بھی بناتی ہے جو روائتی ناموں سے ہٹ کر ہے۔ ہم ادویات کی ورائٹی متعارف کروا رہے ہیں اس کے علاوہ ڈائیٹری سپلیمنٹ بھی بنایا جا رہا ہے۔
ایک اور بڑی کمپنی سونی نے میڈیکل سائنس کے میدان میں اپنی مہارت پیش کر رہی ہے اور ایک نئی سیل کے تجزیے کی ڈیوائس بنا رہی ہے جو کینسر اور سٹیم سیل کی تحقیق میں استعمال ہوتی ہے۔ سونی کے حریف پینا سونک نے بھی میڈیکل مشینری میں ایسی ہی کوشش کی ہے۔ اس اثناءمیں توشیبا کمپنی نے سنٹرل ٹوکیو میں اپنا ایک ہسپتال بنا کر اس سلسلے میں ایک قدم ان سے آگے نکل گئی ہے اس ہسپتال میں اس کی اپنی برانڈ ڈمشینری اور دیگر آلات موجود ہیں۔ گرتی ہوئی صنعت کے باوجود جاپان کی ادویہ ساز صنعت محدود چند صنعتوں میں ایک ہے اور سالہا سال تک اس مارکیٹ کے پھیلنے کا امکان موجود ہے۔