پاکستان،اسرائیل اور ایران نے مل کر تاریخی منصوبے پر کام شروع کردیا، ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا حیران، پریشان رہ گئی
البقلہ( مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل،ایران اور پاکستان کے سائنسدان مشرق وسطیٰ میں سو ملین ڈالر کے بڑے سائنسی منصوبے میں ایک ساتھ کام شروع کرنے والے ہیں ، مصر اور اردن بھی اس تاریخی منصوبے کا حصہ ہیں۔سنچروٹون شعاعوں پر تجربات کے اس اہم ترین منصوبے کیلئے سائٹ کی تیاری آئندہ موسم بہار میں عمان کے شمال مغربی شہر البلقہ میں شروع ہونے کا امکان ہے اور پہلا تجربہ موسم خزاں تک متوقع ہے۔
گارڈین کی رپورٹ کے مطابق منصوبے میں پہلی بار پاکستان اور ایران کے سائنسدان ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ایران مبینہ طور پر اسرائیلی حملوں میں اپنے دو سائنسدانوں کی ہلاکتوں کے باوجود منصوبے کا حصہ رہے گا۔
مزید پڑھیں :""سرخ سیارے"" جیسے حالات میں ایک سال گزارنے کا مشن مکمل
اردن میں واقع سنچر ٹون لائٹ فار ایکپیریمنٹل سائنس اینڈ ایپلیکشنز سنٹر(SESAME)کے ڈائریکٹرجارجیو پولسی کے مطابق باوجود اس کے کہ حکومتوں کے درمیان اختلافات ہیں تمام ممالک کے سائنسدان ایک دوسرے سے بہترین تعاون کررہے ہیں۔یہ ایک دوسرے کے تجربات اور علم سے استفادے کا اہم ترین اور تاریخی موقع ہے۔رپورٹ کے مطابق منصوبے پر پیش رفت حکومتی سطح کے رابطوں اور مشاورت کے بعد ہوئی اس دوران معاہدے تک پہنچنے کے لئے تکنیکی امور پر بھی غور ہوا۔رپورٹ کے مطابق مختلف معاشروں کے درمیان سائنسی اور ثقافتی رابطوں کا استحکام اور سائنس کے ذریعے دنیا میں امن کا فروغ اس منصوبے کا بنیادی مرکز ہے۔منصوبہ سائنسی تحقیقات کی نئی راہیں بھی متعین کرے گا۔