ہالی ووڈ میں بڑھتی مصروفیات:بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاپانچ سال کیلئے امریکہ شفٹ

ہالی ووڈ میں بڑھتی مصروفیات:بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاپانچ سال کیلئے ...
ہالی ووڈ میں بڑھتی مصروفیات:بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاپانچ سال کیلئے امریکہ شفٹ

  



ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا پانچ سال کیلئے امریکہ شفٹ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی منتقلی کا فیصلہ ہالی ووڈ میں اپنی بڑھتی ہوئی مصروفیات کے پیش نظر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ملکہ حسن اس وقت ہالی وود میں بے انتہا مصروف ہیں۔ان کی ایک سیریل ” کوانٹیکو“ آچکی ہے۔ اب ان کو اپنی نئی سیریل بے واچ کا شدت سے انتظار ہے۔ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کو مسلسل ہالی ووڈ میں کام کی آفرز مل رہی ہیں جس کے پیش نظر وہ اب پانچ سال کیلئے امریکہ منتقل ہو گئی ہیں۔

انسٹا گرام پر بھی بالی ووڈ حسیناوں پریانکا  چوپڑااور دیپکا پڈوکون کی حکمرانی

دوسری طرف ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ پالی ووڈ میں کافی بولڈ کام کر رہی ہیں وہ ہالی ووڈ میں کام کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں اس لئے ان کو ہالی ووڈ کے لوگ  آفرز کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ان کی پہلی سیریل کوانٹیکو میں انتہائی بولڈ مناظر ہیں۔

مزید : تفریح