گلی میں صفائی کے معاملے پر پڑوسنوں کی لڑائی، پھر دونوں نے ہی ایک دوسرے کے بچوں کا کیا حشر کیا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

گلی میں صفائی کے معاملے پر پڑوسنوں کی لڑائی، پھر دونوں نے ہی ایک دوسرے کے ...
گلی میں صفائی کے معاملے پر پڑوسنوں کی لڑائی، پھر دونوں نے ہی ایک دوسرے کے بچوں کا کیا حشر کیا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جہاں انسان ہوتے ہیں وہاں لڑائیاں بھی ہوتی ہیں لیکن کچھ لڑائیاں ایسی دلچسپ اور عجیب قسم کی ہوتی ہیں کہ دیکھنے والے لڑنے والوں کو روکنے کی بجائے انہیں ہلہ شیری دے کر اس سے بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے جس میں دو پڑوسنوں کی آپس میں لڑائی میں دونوں کے بچوں کو رگڑا لگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارت کے نامعلوم مقام سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین گلی میں صفائی کے معاملے پر جھگڑ رہی ہوتی ہیں اور ایک دوسری کے گھر کے آگے زیادہ سے زیادہ کچرا جھاڑو کے ساتھ سمیٹ کر ڈالنا چاہتی ہیں۔ اسی دوران ایک خاتون دیوار پر لگے ہوئے اپلے اکھاڑ کر دوسری کے گھر کے آگے پھینکنا شروع کردیتی ہے۔ ایک بڑی بی بھی لڑائی میں کود پڑتی ہیں اور ایک خاتون کو روکنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن اس وقت تک انا ساتویں آسمان پر پہنچ چکی ہوتی ہے۔

’تم نے میرے باپ کو۔۔۔‘ نوجوان نے سڑک پر سرعام خاتون کی پھینٹی لگادی، اور وجہ بھی ایسی شرمناک کہ جان کر کوئی بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائے
لڑائی کے دوران جب جھاڑو دے کر تھکان ہوئی تو ایک خاتون نے سیوریج کی نالی میں ہاتھ ڈالے اور اس میں سے گند نکال کر دوسری کے بچے پر پھینک دیا، بس پھر کیا تھا دونوں نے ہی نالی سے اس تیزی سے گندگی نکال کر ایک دوسری کے بچوں پر ملی کہ معصوم بچوں کی شناخت کالک میں چھپ کر رہ گئی۔لڑائی کو دیکھنے والوں نے بھرپور طریقے سے انجوائے کیا اور کسی نے بھی لڑاکو پڑوسنوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ لڑائی کا اختتام بھی بڑے دلچسپ انداز میں ہوا، ایک دوسری پر گند اچھال اچھال کر جب یہ خواتین تھک گئیں تو خود ہی سستانے کیلئے بیٹھ گئیں جس کے بعد محلے والوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -