اپنی ای میل کا پاسورڈ فوری تبدیل کرلیں یا کسی کا پاسورڈ چاہیے ہے تو اس فہرست سے حاصل کرلیں، انٹرنیٹ کی تاریخ کا خوفناک ترین دن آگیا

اپنی ای میل کا پاسورڈ فوری تبدیل کرلیں یا کسی کا پاسورڈ چاہیے ہے تو اس فہرست ...
اپنی ای میل کا پاسورڈ فوری تبدیل کرلیں یا کسی کا پاسورڈ چاہیے ہے تو اس فہرست سے حاصل کرلیں، انٹرنیٹ کی تاریخ کا خوفناک ترین دن آگیا

  

ایمسٹرڈیم (نیوز ڈیسک) اگر آپ نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اپنا ای میل پاسورڈ تبدیل نہیں کیا تو اب مزید دیر نہ کریں اور یہ کام فوری طور پر کرلیں ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ بری طرح پچھتانا پڑ جائے۔ دنیا بھر میں ای میل صارفین کے 70 کروڑ سے زائد پاسپورڈ چوری ہو گئے ہیں اور کچھ بعید نہیں کہ ان میں آپ کا بھی پاسورڈ شامل ہو۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق انٹر نیٹ صارفین کے ای میل پاسپورڈز کی ہیکنگ کا آغاز نیدرلینڈز میں ایک سپیم بوٹ ’آن لائنر‘ سے ہوا اور ہیکروں نے تمام چوری شدہ پاسورڈ انٹرنیٹ پر بھی فراہم کر دیئے ہیں، جہاں سے کوئی بھی کسی کا بھی پاسورڈ لے کر اس کے ای میل اکاﺅنٹ میں گھس سکتا ہے۔

وہ آدمی جس کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ فحش فلمیں ہیں، انٹرنیٹ پر ڈالیں تو ایسا کام ہوگیا کہ دنیا کا نظام ہی درہم برہم ہوگیا

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا پاسورڈ بھی چوری شدہ پاسورڈ ز میں شامل ہے یا نہیں تو اس کیلئے ویب سائٹ (HIBP) Have I been Pawned کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انٹرنیٹ پر کروڑوں صارفین کے پاسورڈ عام دستیاب ہونے کے بعد ہیکرز پہلے ہی بے شمار لوگوں کے ای میل اکاﺅنٹس میں گھس کر ان کی ذاتی معلومات چور کر چکے ہیں، جن میں بینک اکاﺅنٹ کی معلومات بھی شامل ہیں۔ آپ بھی کسی بڑی مصیبت سے بچنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر اپنا ای میل پاسپورڈ تبدیل کر لیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -