پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں نہیں، امریکی جنرل کا بیان ناجائز اور ناقابل قبول ہے: نفیس زکریا

پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں نہیں، امریکی جنرل کا بیان ناجائز اور ...
پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں نہیں، امریکی جنرل کا بیان ناجائز اور ناقابل قبول ہے: نفیس زکریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے دہشت گردوں کی محفوظ پناگاہوں سے متعلق امریکی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں افغانستان میں امریکی جنرل جان نکلسن کا بیان ناجائز اور کسی صورت قابل قبول نہیں،خواہش ہے کہ بھارت ڈوکلام تنازعہ کی طرح اپنے دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی تنازعات ا سی طرح خوش اسلوبی سے حل کرے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور حریت رہنماﺅں کو حراست میں لیے جانے پر تشویش ہے۔افغان مسئلے کو طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کے حل کے لئے متعلقہ فریقوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔منتخب پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس کی صدارت وزیر اعظم کریں گے۔

روس سان فرانسسکو میں اپنا قونصل خانہ بند کر دے: امریکا
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکرینا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنرل نکلسن کا پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق امریکی جنرل کا بیان مسترد کردیا ہے جب کہ ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان میں عدم استحکام اور تخریب کاری کیلئے استعمال کر رہا ہے جہاں تحریک طالبان،جماعت الاحرار سمیت دیگر دہشت گرد تنظیموں کے محفوظ ٹھکانے قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ خود سابق امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے بھارت کی جانب سے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔تاہم ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح ہے۔پاکستان افغانستان میں پائیدار امن و استحکام چاہتا ہے کیونکہ یہ پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے تمام اہم ملکوں کے ساتھ رابطے کر رہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -