روہنگیا مہاجرین کی کشتیاں ڈوبنے سے کم از کم 26 افراد جاں بحق

روہنگیا مہاجرین کی کشتیاں ڈوبنے سے کم از کم 26 افراد جاں بحق
روہنگیا مہاجرین کی کشتیاں ڈوبنے سے کم از کم 26 افراد جاں بحق

  

میانمار (ڈیلی پاکستان آن لائن)میانمار سے ہجرت کرنے والے روہنگیا مہاجرین کی تین کشتیاں الٹنے سے کم از کم 26 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

انڈو نیشیاءکی 104سالہ معمر خاتون نے حج ادا کر لیا ، خصوصی انتظامات پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15 بچے اور 11 خواتین شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کی سرحدی پولیس کے مطابق یہ معلوم نہیں ہے کہ ان کشتیوں پر مجموعی طور پر کتنے افراد سوار تھے لیکن انہیں اب تک 26 لاشیں مل چکی ہیں۔ میانمار میں جاری پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے وہاں اب تک ایک سو سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اٹھارہ ہزار سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔بنگلہ دیش میں بھی ان کو پناہ لینے میں بہت سی مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔

پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں نہیں، امریکی جنرل کا بیان ناجائز اور ناقابل قبول ہے: نفیس زکریا

مزید :

بین الاقوامی -